سعودی عرب۔ ترکیہ کے ساتھ براہ راست سرمایہ کاری کا خواہش مند

   

ریاض : سعودی عرب نے ترکیہ کے ساتھ، براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے، مذاکرات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق ترکیہ کے ساتھ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کا موضوع کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کے موضوعات میں سے ایک تھا۔خبر کے مطابق سعودی عرب انتظامیہ اور ترک حکومت کے درمیان براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے شعبے میں تعاون کے لئے ایک اتفاقِ رائے بِل کے بارے میں ترک فریق کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے۔خبر میں مذاکرات کی تفصیل کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔