سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے نئے ضوابط کا اعلان

   

ریاض : سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ ’ان ضوابط کا تعلق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ہے جہاں سے براہ راست پروازوں کی اجازت ہے‘۔محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’نئے ضوابط کے مطابق سعودی عرب آنے والے ایسے مسافر جنہوں کورونا ویکسین نہیں لگائی یا ملک میں تصدیق شدہ ویکسین کی ایک خوراک لے رکھی ہے انہیں ملک پہنچنے کے بعد 5 دن کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا‘۔’ایسے مسافروں کو ملک میں آنے سے 72 گھنٹہ پہلے پی سی آر کرنا ہوگا جبکہ ملک میں آنے کے 24 گھنٹے بعد دوبارہ ٹسٹ کرنا ہوگا‘۔’توکلنا میں دیئے گئے ا سٹیٹس کے مطابق ایسے مسافروں کو پہنچنے کے پانچویں دن پھر ٹسٹ کرنا ہوگا، منفی نتیجہ نکلنے پر ان کے قرنطینہ کی مدت ختم ہوجائے گی‘۔