سعودی عرب میں اونٹ نے 5نوجوانوں کو ہلاک کردیا

   

ریاض : سعودی عرب میں الافلج کے مغرب میں الاحمر روڈ پر 5 سعودی نوجوان اس وقت جاں بحق ہوگئے جب ان کی کار ایک اونٹ اسے ٹکرا گئی تھی، حادثہ کے بعد شہریوں میں غم اور غصے کی کیفیت پھیل گئی۔سعودی شہری سوشل میڈیا پر اس المناک حادثے کی تفصیلات شیئر کرنے میں مصروف رہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اونٹوں کے مالکوں پرشدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان مالکان نے بے گناہوں کو مارنے کیلئے اپنے اونٹوں کو آزاد چھوڑ دیا تھا۔ذرائع نے اطلاع دی کہ ایک آوارہ اونٹ ایک ایلانٹرا گاڑی سے ٹکرا گیا جس میں 5 نوجوان سوار تھے۔ الافلج سے 30 کلومیٹر مغرب میں ریڈ روڈ پر حادثہ پیش آیا اور گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔بہت سے ٹویٹر صارفین نے 5 نوجوانوں کی موت کا سبب بننے والے اونٹ کے مالک کو نصیحت کرتے ہوئے پیغامات بھی بھیجے اور مطالبہ کیا کہ اس کا احتساب کیا جائے۔ہیش ٹیگ الاحمر۔الافلاج، اور الروسان۔ روڈ۔ ٹریجک، ٹویٹر پر ٹرینڈ میں سرفہرست رہے۔صارفین نے حادثے اور جوانوں کی تصاویر شائع کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی کہ وہ اس سڑک کی تنگی اور اس پر ٹرکوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے خطرات بڑھنے کے باعث رفتار کو کنٹرول کرنے کیلئے مداخلت کریں۔