سعودی عرب میں ساتھی کو کار کی ڈکی میں چھپاکر

   

لیجانے والا ڈلیوری بوائے گرفتار،10 ہزار جرمانہ
ریاض ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الرس شہر کی پولیس نے ہوم ڈلیوری کی ایپلی کیشن میں کام کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے جو کرفیو کے وقت اپنے ساتھی کو گاڑی کی ڈکی میں چھپا کر لے جارہا تھا۔الرس پولیس نے کہا ہیکہ ’ڈلیوری بوائے کو ایک شاہراہ پر واقع چوکی پر روکا گیا اور شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لی گئی‘۔پولیس نے کہا ہیکہ ’ڈلیوری بوائے کو کرفیو کے وقت خوامخواہ گھومنے پر اور ڈکی میں چھپے شخص کو کرفیو توڑنے پر 10 ہزار جرمانہ کیا گیا‘۔پولیس نے بتایا ہے کہ ’پولیس کو دھوکہ دینے کی کوشش کے الزام میں دونوں کو جرمانے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے‘۔وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ ہے۔ عوام کو صبح 6 بجے سے دوپہر 3 بجے تک اشیائے ضروریہ خریدنے کیلئے نکلنے کی اجازت ہے تاہم انہیں محلے کے اندر رہنا ہوگا۔24 گھنٹے کرفیو میں بنیادی خدمات کے اداروں میں کام کرنے والوں کو شاہراہوں پر سفر کی اجازت ہوگی۔