سعودی عرب میں سنگل انٹری ویزٹ ویزے پر قیام کی مدت تین ماہ ، ٹرانزٹ ویزا فری

   

ریاض ( کے این واصف) سعودی ٹرانزٹ پر رکنے والوں اور سنگل انٹری ویزٹ پر آنے والوں کیلئے اچھی خبر ، سعودی کابینہ نے ہر طرح کے سنگل انٹری ویزٹ ویزوں کے قیام کی مدت تین ماہ کردی ہے جبکہ ٹرانزٹ ویزے کیلئے کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اس ہفتہ ریاض کے قصریمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ سعودی کابینہ اجلاس کے دوران نو فیصلے کئے ان میں سے ایک کا تعلق سنگل انٹر ویزٹ اور ٹرانزٹ ویزے سے ہے ۔ کابینہ نے ٹرانزٹ ویزے کے حوالے سے فیصلہ کیا کہ ٹرانزٹ ویزوں کی میعاد 3 ماہ ہوگی تاہم کسی فیس کے بغیر 96 گھنٹے تک قیام کی اجازت دی جائیگی ۔ ترمیم کے بموجب ٹرانزٹ ویزے کی معیاد 3 ماہ اور قیام کا مفت دورانیہ 96 گھنٹے ہے ۔ سنگل انٹری فیملی ویزٹ ویزا 30 دن کیلئے کارآمد ہے جبکہ ملٹی پل ویزا 90دن کیلئے موثر ہوگا ۔