سعودی عرب میں ویکسین کی بوسٹر ڈوز کا آغاز

   

ریاض : سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز ہو گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ گردوں کے پرانے مریضوں، اعضاء کی پیوندکاری کرنے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانا شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف زمروں میں جلد ہی تیسری خوراک دینے کا آغاز ہو گیا اور ابتدائی مرحلہ میں 60 سال یااس سے بڑی عمر کے بزرگوں کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ تیسری ڈوز کے لیے تیاری شروع کر دی گئی ہے اور وقت آنے پر اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز کے 8 ماہ بعد تیسری خوراک لگائی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ’ اب تک کورونا ویکسین کی مملکت میں 41 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ 18 ملین سے زیادہ افرادویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں‘۔