سعودی عرب میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پروگرام کا آغاز

   

ریاض : سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دانشورانہ حقِ املاک کے ماحولیاتی نظام کی تخلیق، جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں پر مبنی معیشت کے فروغ کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی اسٹریٹجی (این آئی پی ایس ٹی) کے نام سے یہ نظام مبینہ طورپرمملکت کے ویڑن 2030 کے مقاصد کے حصول میں کردارادا کرے گا۔سعودی ولی عہد نے اس کے افتتاح کے موقع پرکہا ہیکہ اس پروگرام سے سعودی عرب ایک مربوط انٹلیکچوئل پراپرٹی ایکوسسٹم پر مبنی علمی معیشت کیلئے ایک متحرک ماحول بن جائے گا۔یہ جدید ٹیکنالوجیز اور صنعتوں کو فروغ دے گا اور کاروباری اداروں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔