سعودی عرب نے 15 برس بعد گایوں کی برآمد شروع کردی

   


ریاض ۔ سعودی عرب نے گایوں کی برآمد شروع کی ہے۔جدہ اسلامی بندرگاہ سے سوڈان کے لئے 800 گایوں کی کھیپ روانہ کی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 15 برس کے بعد پہلی مرتبہ کسی ملک کو گائیں برآمدکی ہیں۔ مملکت نے بیرونی منڈیوں کو مختلف قسم کی سعودی مصنوعات فراہم کرنے کا بڑا منصوبہ بنایا ہے اسی کے تحت گائیں سوڈان کو برآمدکی گئی ہیں۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے ڈیری فارم ہیں جہاں اعلی نسل کی گائیں رکھی جاتی ہیں۔ سعودی عرب کی ڈیری مصنوعات خصوصا دودھ، لسی، دہی نہ صرف یہ کہ خلیجی ممالک بلکہ پاکستان تک میں مقبول ہیں۔