سعودی عرب: واپس نہ آنے والے غیرملکی بلیک لسٹ

   

ریاض ۔ سعودی حکام نے مقررہ وقت پر نہ لوٹنے والے غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2019 ء میں سعودی عرب سے جانے والے افراد اگر مقررہ وقت پر واپس نہ آئے تو انہیں مزید 3برس تک سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ قانون فیملی ویزے پر مقیم تارکین کے اہل خانہ پر لاگو نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ فیملی ویزے پر مقیم غیر ملکیوں کے اہل خانہ جو اپنے سربراہ کے ویزے پر مقیم ہوتے ہیں، وہ اگر خروج و عودہ ویزا پر جا کر مقررہ وقت پر واپس نہیں آتے تو ان پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔