سعودی عرب کا آن لائن سیاحتی ویزہ میڈیکل انشورنس کے ساتھ 5 منٹ میں جاری

   

ریاض : (کے این واصف) حکومت سعودی عرب سیاحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے اور ٹور سٹ ویزوں کے اجراء کے عمل میں مسلسل آسانیاں پیدا کی جارہی تھیں ۔ وزارت نے ایک تازہ بیان میں مزید واضح کیا کہ سیاحتی ویزے کی خاص بات یہ ہے کہ اب پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں میڈیکل انشورنس کے ساتھ جاری ہوجاتا ہے ۔ چہارشنبہ کو وزارت سیاحت کا مشترکہ پلیٹ فارم جاری کردیا گیا تھا ۔ یہ سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ سیاحتی شعبے کو مربوط کرے گا ۔