سعودی عرب کا چین کو ایرانی تیل کے متبادل تیل کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا

   

ریاض ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندی کے بعد سعودی عرب نے چین کو متبادل کے طورپر تیل کی درآمد کا وعدہ پورا کردیا۔دوسری جانب امریکہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے بعد ایرانی تیل کی درآمدات 2010ء کے بعد کم ترین سطح پرآ گئی ہیں۔امریکہ کی طرف سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندیوں کے بعد سعودی عرب نے چین کو تیل کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ سعودیہ نے بیجنگ کے ساتھ کیا وعدہ پورا کردیا ہے اور اس وقت چین سعودی عرب سے یومیہ ایک ملین بیرل کے قریب تیل خرید رہا ہے جو چین کی جانب سے سعودی عرب سے تیل کی خریداری کا یک نیا ریکارڈ ہے۔