سعودی عرب :کورونا متاثرین دو لاکھ ہوسکتے ہیں :وزیر

,

   

ریاض 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے وزیر صحت نے آج خبردار کیا کہ آئندہ ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا اور یہ تعداد 2 لاکھ تک پہونچ جائے گی ۔ سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی ۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا گیا ہے کہ جبکہ مملکت کے کئی شہروں میں کرفیو میں توسیع کردی گئی ہے ۔ ان شہروں میں دارالحکومت ریاض بھی شامل ہے جہاں 24 گھنٹے کا کرفیو کردیا گیا ہے تاکہ اس وائرس پر قابو پایا جاسکے ۔ سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ آئندہ چند ہفتوں میں صورتحال تیزی سے بدلے گی اور اندازہ کے مطابق کم از کم متاثرین کی تعداد 10 ہزار اور زیادہ سے زیادہ دو لاکھ تک پہونچ سکتی ہے ۔ وزیر صحت توفیق الرابعہ نے خبردار کیا کہ مملکت کو اس وائرس سے نمٹنے مشکل لمحہ کا سامنا ہے ۔ جو اندازے جارے کئے گئے وہ سعودی اور بین الاقوامی ماہرین کے چار سروے کی بنیاد پر ہیں۔