میڈرڈ۔ 28 جولائی (ایجنسیز) اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے جہازوں پر کیے جانے والے حملوں اور بحیرہ احمر میں بحری جہاز رانی کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئیان حملوں کو مسترد کردیا ہے۔سانچیز نے اس بات پر زور دیاکہ ان کا ملک مملکت سعودی عرب کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے اور اس کی سلامتی، خودمختاری اور اس کے مفادات کے تحفظ کیلئے اٹھائے جانے والے ہر قدم کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔یہ بات سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کو کیے گئے ایک ٹیلی فون کال کے دوران کہی گئی۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعاون کومزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔