سعودی عرب کی مجلس شوریٰ سے منفرد اقامہ پروگرام منظور

   

ریاض ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے غیر معمولی خصوصیات کے حامل غیر ملکی تارکین وطن کے لئے ‘منفرد اقامہ پروگرام’ منصوبے کی منظوری دی ہے۔ منفرد اقامہ پروگرام سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے لیے مْملکت کی طرف سے ایک نئی سہولت ہو گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق منفرد اقامہ پروگرام دائمی اور عارضی دو اقسام پر مشتمل ہو گا۔ عارضی اقامہ پروگرام محدود اور مخصوص فیس ادا کر کے حاصل کیا جا سکے گا۔ مملکت میں رائج کئے جانے والے منفرد اقامہ پر رہائش پذیر تارک وطن کو سعودی عرب میں بعض اضافی مراعات حاصل ہوں گی۔ اسے محدود پیمانے پر سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکے گا۔اس کے علاوہ منفرد اقامہ پروگرام رکھنے والے غیر ملکی کو اپنے خاندان کو ساتھ رکھنے، اقارب کو ملاقات کے لیے بلانے، مزورد منگوانے، جائیداد بنانے، نقل وحمل کے وسائل کی ملکیت حاصل کرنے کی اجازت ہو گی۔