سعودی عرب کے ٹاؤ میزائل کی فروخت کی منظوری : پنٹگان

   

نیویارک: امریکی وزارت دفاع پنٹگان نے سعودی عرب کو “ٹاؤ” میزائل فروخت کرنے کی ممکنہ ڈیل کی منظوری دے دی۔اس سے قبل امریکہ کی ڈیفنس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی سعودی عرب کو 50 کروڑ ڈالر کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کے ممکنہ پیکج کی منظوری دے چکا ہے۔ اس حوالے سے کانگریس کو مطلع کر دیا گیا۔پینٹاگان کے زیر انتظام مذکورہ ایجنسی نے بتایا کہ مجوزہ ڈیل امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کو سپورٹ کرے گی۔ مزید یہ کہ مجوزہ پیکج حال اور مستقبل میں خطرات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کی صلاحیت مضبوط بنائے گا۔
سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی صدر کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ماسکو: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے روس کے شہر قازان میں برکس میں مملکت کی شرکت کے موقع پر مغربی کنارے میں حکمرانی کرنے والی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹیرس سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات برکس پلس کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر کی گئی۔ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیشرفت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہونے والے اثرات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔