سعودی فرمانروا شاہ سلمان ہاسپٹل سے گھر منتقل

   

ریاض: سعودی فرماں روا کو صحت یابی کے بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق 86 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کل ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا گیا جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ منتقل ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق جدہ کے کنگ فیصل اسپتال میں شاہ سلمان کو 7 مئی کو داخل کیا گیا تھا جہاں اتوار کے روز گھر واپسی پر انہوں نے ہلکی پھلکی چہل قدمی کی جب کہ اسپتال سے گھر منتقلی پر ولی عہد محمد بن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔واضح رہیکہ اس سے قبل 2020 میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ایک سرجری ہوئی تھی۔