سعودی ماں بیٹا امریکی یونیورسٹی سے ایک ہی مضمون میں فارغ التحصیل

,

   

واشنگٹن: امریکہ میں اسکالرشپ پرتعلیم کے حصول کے لیے آنے والے سعودی طلبا وطالبات میں دو حقیقی ماں بیٹا بھی شامل ہیں جنہوں نے ایک ہی یونیورسٹی سے ایک ہی مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگریٹ کی ڈگری حاصل کرکے ایک دلچسپ مثال قائم کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹی سے ایک ساتھ فارغ التحصیل ہونے والے ماں بیٹا ریما الھویش اس کا بیٹا عبدالرحمان ہیں۔ریما الھویش نے العربیہ ڈاٹ نیٹی کو اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز یونویرسٹی میں نفسیات کے شعبے کے تدریسی عملے کی رکن ہیں۔ اس سے قبل میں نے کئی سال پرائمری اسکولوں میں تدریس کے فرائض انجام دیے۔ اس دوران میںینے جامعہ ام القریٰ سے ایم اے کیا اور کچھ ہی عرصے کے وقفے سے شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں تدریس شروع کردی۔ اسی یونیورسٹی کی طرف سے مجھے اسکالرشپ پر امریکہ تعلیم کے لیے بھیجا گیا۔ میرے ساتھ میرا 14 سالہ بیٹا عبدالرحمان بھی امریکہ گیا۔ سعودی عرب کی حکومت نے میرے ساتھ ایک نیکی یہ کہ میرے بیٹے کو بھی میرے ساتھ امریکہ میں اسکالرشپ دلوا دیا۔