سعودی میں انسداد بدعنوانی کمیشن کی جانب سے کرپشن کیسز کے فیصلے

   

ریاض: سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کمیشن نے بدعنوانی کے کے متعدد نئے کیسز کی تحقیقات شروع کی ہیں جب کہ کئی کیسز کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان پر فیصلے سنائے گئے ہیں۔انسداد بدعنوانی کمیشن کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ پچھلے عرصے کے دوران کمیشن نے کئی فوج داری نوعیت کے کیسز کی تحقیقات مکمل کی ہیں۔ بعض کیسز کے فیصلے سنائے گئے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے’ کے مطابق حالیہ عرصے میں نمٹائے گئے پہلے کیس میں وزارت صحت کے 24 ملزمان، جنرل اتھارٹی برائے موسمیات کے15، وزارت برائے دیہی امور کے 14 ملازمین، ایک یونیورسٹی کے تدریسی عملے دو ارکان، طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے والی کمپنی کے 16 ملازمین کی کرپشن کے کیسز شامل ہیں۔ ان تمام ملزمان پر کروڑوں ریال کی خورد برد کرنے، مہنگے سفر کے ٹکٹ حاصل کرنے، ہوٹلوں میں بکنگ، گاڑیوں کے ذاتی استعمال، غیر مجاز طریقے سے اپنے مقربین کو بھرتی کرنے جیسے الزامات شامل ہیں۔