سعودی ولیعہد کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

   

بینکاک : تھائی یونیورسٹی آف کاسیٹسارٹ نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ان کی عظیم کوششوں اور اقدامات کے اعتراف میں ارضیاتی علوم کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ کاسیٹسارٹ تھائی لینڈ کی سب سے بڑی اور ممتاز یونیورسٹی ہے۔ یہ ملک کی پہلی زرعی یونیورسٹی ہے اور ایشیائی ملکوں کی تیسری قدیم ترین یونیورسٹی ہے۔ جو اس کی قدیمی اور اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔