سعودی ولیعہد کی G-20 سربراہ اجلاس پر متعدد عالمی قائدین سے ملاقاتیں

   

بالی : سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بالی میں G-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر متعدد عالمی رہ نماؤں سے ملاقات کی۔انڈونیشیا کے شہر بالی میں G20 سربراہی اجلاس شروع ہوا، جس میں G20 ممالک کے سربراہان اور رہنماؤں کے علاوہ سربراہی اجلاس میں مملکت کی طرف سے شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد نے شرکت کی۔سعودی ولی عہد کی ملاقاتوں میں برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی شامل تھے۔دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے رہ نما اس سربراہ اجلاس میں مشکل امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، جن میں اقتصادی کساد بازاری اور یوکرین کی جنگ بھی شامل ہے، جس نے توانائی اور خوراک کے دو غیرمسبوق بحرانوں کو جنم دیا۔العربیہ کی نامہ نگارفاطمہ الضاوی نے کہا کہ سربراہ اجلاس کے کام کے دوران لفظ “سکیورٹی” کو بہت دہرایا گیا خواہ فوڈ سکیورٹی ہو یا انرجی سکیورٹی۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو درپیش بڑے چیلنجوں کا بنیادی حل تلاش کرنے کے لیے موجود تمام رہ نماؤں نے سنجیدگی سے غور کیا۔الضاوی نے اشارہ کیا کہ انڈونیشیا کے صدرجو اجلاس کے میزبان بھی ہیں نے سربراہ اجلاس کے آغاز کے دوران کہا کہ “ہم سال 2023ء میں داخل ہو رہے ہیں اور یہ نیا سال دنیا کو درپیش سنگین چیلنجوں کی وجہ سے زیادہ مشکل ہو گا۔”