سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات ،سفارتی تعلقات بحال

,

   

بیجنگ : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی ہے ۔دونوں ممالک کے عہدیداروں کے درمیان 7 سال بعد یہ پہلی ملاقات ہے ، دونوں وزرائے خارجہ کی سفارتی تعلقات مزید بڑھانے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے چین میں متعین سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔خبر کے مطابق، دونوں ممالک کے عہدیداروں کے درمیان 7 سال بعد یہ پہلی ملاقات ہے ، دونوں وزرائے خارجہ کی سفارتی تعلقات مزید بڑھانے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔سعوی عرب اور ایران سفارت خانے ، قونصل خانے دوبارہ کھولنے کے انتظامات کرنے پر رضامند ہوگئے ۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرنے اور دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ویزوں کی سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔اس کے علاوہ سرکاری، نجی شعبے کے وفود کے دورے دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایرانی صدر کا دورہ سعودی عرب متوقع ہے ۔