سلسلہ عالیہ قادریہ ملتانیہ کا حلقہ ذکر

   

سلسلہ عالیہ قادریہ ملتانیہ کا حلقہ ذکر
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( راست ) : سلسلہ عالیہ قادریہ ملتانیہ کا حلقہ ذکر 8 جولائی جمعہ کو مرکز سلسلہ عالیہ قادریہ ملتانیہ بندل گوڑہ، عثمان باغ میں بعد مغرب زیر نگرانی مولانا حافظ محمد عبید اللہ فہیم قادری ملتانی مقرر ہے جس میں ذکر کے علاوہ حضرت پروفیسر مولانا سید عطاء اللہ الحسینی قادری ملتانی کا مکتوب سنایا جائے گا۔ جمیع وابستگان سلسلہ عالیہ قادریہ ملتانیہ سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

مسجد خواجہ محمود کی تعمیری کام کو روکنے کی شکایت
مقامی عوام نے مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی
شمس آباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میونسپل میں گرین اوینیو وینچر میں اوپن پلاٹ میں مقامی عوام کے تعاون سے مسجد خواجہ محمود کا سنگ بنیاد 2 جولائی 2021 کو رکھا گیا تھا اور گزشتہ ایک سال سے مسجد کی تعمیر جاری ہے لیکن چند افراد نے ضلع کلکٹر ، آر ڈی او کو شکایت کی کہ یہاں مسجد تعمیر کی جارہی ہے اسے رکوادیں جس پر کلکٹر نے میونسپل عہدیداروں کو ہدایت دی جس پر میونسپل عہدیداروں نے آج صبح مسجد کے تحت ملگیوں کی دیوار کا کچھ حصہ توڑ دیا جس کی اطلاع ملتے ہی مقامی نمائندے اور عوام جمع ہوگئے ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ مسجد کا کام ایک سال سے جاری ہے ۔ صرف چند شرپسند افراد مسجد کے کام کو رکوانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ آج ظہر کی نماز بھی ادا کی گئی ہے ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اے کے ٹاون شپ میں بھی مسجد کی تعمیر کو رکوادیا گیا ۔ شرپسند افراد پر سکون ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ظہر کی نماز کے بعد یوم ابراہیم خلیل اللہ ؑ پر بیان کیا گیا اور ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ نمائندے کونسلرس ، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ، مقامی افراد نے میونسپل عہدیداروں کی کارروائی پر سخت مذمت کیا اور بتایا کہ اوپن پلاٹ میں مسجد کی تعمیر کا منصوبہ تھا جس کی تکمیل کی جارہی ہے ۔۔

جلسہ عظمت مصطفی ﷺ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( راست ) : خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ کے زیر اہتمام جمعرات 7 جولائی کو بعد نماز عشاء سکینہ منزل واقع بنسی لال پیٹ روبرو مسجد محمدیہ نزد بائبل ہاوس آر پی روڈ سکندرآباد میں جلسہ عظمت مصطفی ﷺ مقرر ہے ۔ پیر صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری سرپرستی کریں گے ۔ مولانا قاضی شیخ قادر محی الدین قادری کا خطاب ہوگا ۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( راست ) : عرس حضرات سید یوسف سید شریف ؒ کا تاریخی مکہ مسجد سے جلوس صندل کے ساتھ عظیم الشان پیمانے پر نماز عصر کے بعد انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ رفاعی فقراء کی کثیر تعداد کے ساتھ برآمد ہوا ۔ جس میں وقف بورڈ کا عملہ جس میں رکن وقف بورڈ مولانا سید ابوالفتح بندگی پاشا ، مولانا سید فضل امین چشتی اجمیری ، مولانا یداللہ حسینی ، سید نظام بابا گلبرگہ شریف ، مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی ، مولانا کنجی نشین جنیدی بابا مولانا سرخیل آغا حق چمن ، سید یونس قادری چشتی شہر و اضلاع کے کثیر تعداد موجود تھے ۔۔
٭٭ حضرت خطیب الاسلام تاج العلماء حافظ شاہ محمد الطاف حسین فاروقی چشتی ؒ بانی جامعہ الفاروقیہ و مصحح دائرۃ المعارف العثمانیہ کا 25 واں عرس شریف حضرت محمد طیب حسین طلحہ فاروقی صدر انتظامی کمیٹی جامعہ فاروقیہ کی سرپرستی اور مولانا حامد حسین حسان فاروقی جانشین حضرت خطیب الاسلام کی صدارت میں 7 جولائی کو منعقد ہوگا ۔ 4 بجے تا نماز عصر قرآن خوانی ہوگی ۔ بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف و پیشکشی صندل و چادر گل برمزار حضرت خطیب الاسلام ؒ عمل میں آئے گی ۔ بعد نماز مغرب سالانہ جلسہ مدرستہ القرآن الجامعہ فاروقیہ وادی رحمت مامڑ پلی روڈ پہاڑی شریف مقرر ہے ۔۔

جناب محمد زاہد قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔