سلطان ہیشم کا دورہ عمان۔سعودی تعلقات میں معاون

,

   

دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپی اور تعاون کے وسیع موضوعات پر گفتگو ہوگی۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب اور عمان کی حکومتوں کے مابین تعلقات نصف صدی سے مختلف امور میں تعاون، علاقائی و عالمی مسائل پر ایک دوسرے کو سمجھنے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔دونوں مملکتوں کے عوام کے درمیان تاریخی رشتے استوار ہیں جو عرب ثقافت، روایات اور خلیج عرب کے مشترکہ ورثے کے ضامن ہیں۔سعودی عرب اور سلطنت عمان خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے بھی رکن ہیں جہاں دونوں مملکتیں تنظیم کے مشترکہ سٹریٹیجک مقاصد اور ویڑن کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ رکن ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کو مزید مربوط بنایا جا سکے۔باہمی تعاون کا یہی کردار دونوں ملک عرب لیگ اور اسلامی تعاون کی تنظیم، اقوام متحدہ اور دیگر کئی عالمی فورم پر بھی ادا کرتے ہیں۔