سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کی عید پر خاص ملاقات

   

ممبئی ۔ اس وقت جہاں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی کامیابی کی بات ہورہی ہے تو دوسری جانب سلمان خان کی اپنی سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کے ساتھ عید کے موقع پر خاص ملاقات موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور کئی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ۔ سنگیتا اکثر خان خاندان کی ہر تقریب میں نظر آتی ہیں۔ سنگیتا اب بھی سلمان کے لیے بہت خاص ہیں۔ جہاں سلمان لڑکیوں سے فاصلہ بناکر بات کرنا پسند کرتے ہیں تو دوسری طرف سنگیتا اس کی واحد خاتون دوست ہے جس کے ساتھ وہ کافی آرام دہ محسوس کرتی ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں سلمان اور سنگیتا کے درمیان خوش گوار لمحات دیکھے جاسکتے ہیں۔ دراصل یہ ویڈیو عید کے موقع کی ہے۔ جب ارپیتا خان نے اپنے گھر پر عید پارٹی کی میزبانی کی۔ ارپیتا کی پارٹی میں بالی ووڈ کے تمام ستاروں نے شرکت کی۔ اس پارٹی میں سلمان خان کی موجودگی لازمی تھی۔ وہیں وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنگیتا سلمان کو تنگ کرتی نظرآرہی ہیں۔ پہلے اس نے سلمان کو پیچھے سے گال دبا دیا اور بعد میں پیار سے ان کے منہ پرگھونسا مارا۔ اس دوران سلمان کے چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی۔دونوں کے درمیان اس بندھن کو مداح کافی پسند کررہے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی سلمان کی سالگرہ کے موقع پر دونوں کے درمیان ملاقات دیکھی گئی تھی۔ جہاں سلمان نے پاپرازی کے سامنے سنگیتا کو بڑے پیار سے گلے لگایا اور اس کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا تھا۔ یہی نہیں سلمان نے خود شیراکو ہٹا کر سنگیتا کے لیے کارکا دروازہ کھول دیا تھا۔ مداح دونوں کے درمیان اس بندھن کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ ہو سکتا ہے دونوں کے درمیان محبت نہ ہو لیکن یہ جوڑی آج بھی ایک ساتھ اچھی لگ رہی ہے۔