سلمان خاں کی 55 ویں سالگرہ مداح ، گھر کے باہر جمع نہ ہوں

   

ممبئی : بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مکان کے باہر جمع نہ ہوں ۔ کورونا وائرس وباء کے پیش نظر عوام کا جمع ہونا مناسب نہیں۔ ہر سال سلمان خاں کے مداحوں کی بڑی تعداد باندرا میں واقع ان کے Galaxy اپارٹمنٹ کے باہر جمع ہوتی ہے۔ عموماً سلمان اپنی سالگرہ اپنے فارم ہاؤز پر ارکان خاندان اور دوستوں کے ساتھ مناتے ہیں۔