سلمان دبنگ 3 میں مہیش منجریکر کی بیٹی سائی منجریکر کے ہیرو بنیں گے

   

بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان انڈسٹری کے جانے مانے لانچ پیاڈ ہیں انہوں نے کئی ایکٹریس اور ایکٹرز کو لانچ کیا ہے۔ اب وہ دبنگ 3 سے اپنے دوست مہیش منجریکر کی بیٹی سائی منجریکر کو لانچ کررہے ہیں۔ سائی کی قسمت دیکھئے کہ پہلی ہی فلم میں وہ سلمان خان کی ہیروئین بنیں ہیں۔ خبر ہے کہ سائی دبنگ 3 میں فلاش بیک سین میں سلمان خان کی محبوبہ کے رول میں نظر آئیں گی۔ سائی کے فلیش بیک سین کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ اب اس سے پہلے کہ فلم میں سلمان اور سائی کی کمسٹری دیکھنے کو ملے۔ انٹرنیٹ پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے اس تصویر میں سلمان ایک کمسن لڑکی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ یہ لڑکی سائی ہے خود ہی دیکھئے جو لڑکی کبھی ایسے مسکراتے ہوئے فلمسٹار کے ساتھ تصویر کھنچوا رہی ہے وہ آج اسی اسٹار کے ساتھ بطور ہیروئین لانچ ہونے والی ہے۔