سلمیٰ کے چار اوور اہم تھے :مندھانا

   

شارجہ ۔سوپرنواوس کے خلاف ویمنز ٹی20 چیلنج کا فائنل16 رنز سے جیتنے کے بعد ٹریل بلیزرزکی کپتان سمرتی مندھانا نے کہا کہ سلمیٰ خاتون کے چار اوور ان کی ٹیم کے لئے میچ وننگ اسپیل تھے ۔سوپرنووس119 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹ پر 102 تک ہی محدود ہوگئی اور ٹریل بلزرز کو 16 رنز سے جیت مل گئی ۔ سوپرنوواس کی جانب سے ہرمنپریت کور نے سب سے زیادہ30 رنزکی اننگز کھیلی جبکہ ٹریلبلیزرزکی جانب سے سلمیٰ خاتون نے تین جبکہ دپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔