سماج دشمن عناصر پر پولیس کی سخت نظر

   

لااینڈ آرڈر قائم کیاجائے گا ۔ ڈی ایس پی ظہیرآباد گنپت جادھو کی سیاست نیوز سے بات چیت

کوہیر ۔ /4 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گنپت جادھو ڈی ایس پی ظہیرآباد ڈیویژن نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ظہیرآباد میں ہر اعتبار سے لا اینڈ آرڈر کو قائم رکھا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ظہیرآباد کے اہم مقامات پر سادے کپڑوں میں پولیس کی 7 کمپنیاں تعین کرکے نگرانی رکھی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چند دنوں سے پولیس کو اطلاعات وصول ہورہی ہے کہ پڑوسی ریاستوں سے ممنوعہ گھٹکے کی بڑے پیمانہ پر اسمگلنگ ہورہی ہے جس کے روک تھام کے لئے بارڈر پر پولیس چوکی قائم کی جائے گی اور اس کے علاوہ ہماری ریاست تلنگانہ حکومت کی جانب سے غریبوں کو راشن ، چاول جو ایک روپیہ کیلو دیئے جارہے ہیں ان کو پڑوسی ریاستوں میں روانہ کیا جارہا ہے ۔ اس کی روک تھام کے لئے محکمہ سیول سپلائی اور پولیس ایک مشترکہ کارروائی کا منصوبہ تیار کردی ہے بہت جلد اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ ڈی ایس پی حالت نشہ میں ڈرائیورنگ نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بس اسٹانڈ ، ریلوے اسٹیشن اہم چوراستوں کے علاوہ مذہبی مقامات پر سی سی کیمرے نصب کئے گئے اور مزید نصب کرنے کی تیاری جاری ہے ۔ سی سی کیمرے تیسری آنکھ کی طرح رات دن نگرانی کررہے ہیں ۔ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ قومی شاہراہ نمبر 65 پر کتور (ڈی) تا چراغ پلی تک دن رات پٹرولنگ میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہو تو فوری پولیس کو اطلاع دیں ۔