سماج وادی پارٹی سے بی جے پی میں شامل ہوئے رکن اسمبلی کو یوگی آدتیہ ناتھ نے بنایا ڈپٹی اسپیکر امیدوار

   

لکھنؤ: اترپردیش قانون ساز اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں چھ ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے،آج اترپردیش قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ ایوان نئے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کر سکے۔ بطور بی جے پی حمایت یافتہ امیدوار نریش اگروال کے بیٹے نتن اگروال نے اس عہدے کے لیے نامزدگی داخل کی ہے۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات اگلے سال فروری مارچ میں ہو سکتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں بی جے پی کے اس قدم کو بھی ویشیہ برادری کو راغب کرنے کے لیے ایک سیاسی نشان سمجھا جا رہا ہے۔اگرچہ روایت یہ رہی ہے کہ اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ملتا ہے ، لیکن نتن اگروال جو کہ سرکاری طور پر ایس پی کے رکن اسمبلی ہیں لیکن وہ بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں ، انہیں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس عہدے کا امیدوار بنایا ہے۔