کریم نگر۔21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عکاشہ ویلفیر سوسائٹی کریمنگر کی جانب سیدس روزہ تربیتی سمر کیمپ کے اختتام پرطلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ چہارشنبہ بمقام نواب انٹرنیشنل اسکول کشمیرگڈہ ،کریمنگر میں سمر کیمپ کا اختتامی جلسہ منعقد ہواجس میں طلباء نے عید کی نماز اور جنازے کی نماز کا عملی مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ اس کیمپ میں عیدین اور جنازے کی نماز اور وضووغیرہ کی عملی مشق کرائی گئی تھی۔ اس موقع پر جناب افضل محی الدین (شاہین کالج) جناب خواجہ فصیح الدین (کرسپانڈنٹ نواب اسکول)،جناب ڈاکٹر محمدشعیب الدین ( صدرعکاشہ سوسائٹی کریمنگر) نے طلبا کو عصری تعلیم ودینی تعلیم میں دلچسپی لینے کو کہا۔واضح رہے کہ اس کیمپ میں دس دن نماز ،وضو وغیرہ کی عملی مشق کرائی گئی تھی۔اس موقع پر جناب سرور شاہ بیابانی ،عکاشہ سوسائٹی مطہر الدین ،حافظ عبدالمجید ، اشتیاق اظہار حسین اراکین عکاشہ موجود تھے ۔قاری محمد مظہرعلی نے جلسہ کی کاروائی چلائی۔