بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور ریاستی کانگریس کی جن آکروش یاترا پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سناتن دھرم کی توہین کرنے پر کانگریس کے ریاستی صدر مونی بابا بن جاتے ہیں ۔ چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جن آشیرواد یاترا اور آئندہ 25 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منعقد ہونے والے ‘کاریہ کرتا مہاکمبھ’ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے کمل ناتھ پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جن آشیرواد یاترا اور سنیہ یاترا جیسی یاترا نکالی، جب کہ کانگریس بی جے پی کی یاترا کا جواب دینے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی یاترا کو جن آکروش یاترا کا نام دے رہی ہے ۔ ان یاترا کے دوران بھی ان کے لیڈر اور کارکن آپس میں ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے طنز کیا کہ مسٹر کمل ناتھ جانتے ہیں کہ غصہ کس کے خلاف ہے ، اس لیے انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کی تصویر ان یاتراوں کے پوسٹروں سے غائب کر دی اور خود بھی یاترا سے غائب ہو گئے ۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بھی نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں کانگریس کے خلاف غصہ ہے ۔