ممبئی: سنتورنواز پنڈت شیو کمار شرما کا منگل کو یہاں دل کا دورہ پڑنے سے دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔پنڈت شرما پچھلے چھ ماہ سے گردے سے متعلق مسئلہ میں مبتلا تھے اور ڈائیلاسز پر تھے ۔ ڈائیلاسز پر ہونے کے باوجود وہ متحرک تھے ۔پنڈت شرما نے 1956 میں شانتارام کی فلم جھنک جھنک پائل باجے کے ایک منظر کے لیے پس منظر کی موسیقی ترتیب دی تھی اور 1960 میں اپنا پہلا سولو البم ریلیز کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے پنڈت ہری پرساد چورسیا کے ساتھ مل کر کئی ہندی فلموں جیسے سلسلہ (1981)، لمحے (1991)، چاندنی (1989)، ڈر (1993)، پرمپرا (1993) کے لیے موسیقی تیار کی تھی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کے روز سنتوربجانے کے ماہرپنڈت شیوکمارشرما کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔