سنجے دت پرستھانم ری میک میں بلدیو پرتاپ سنگھ کے رول میں

   

سنجے دت کی فلم ’’پرستھانم‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ پولیٹکل تھرلر میں سنجے دت کے علاوہ جیکی شراف، منیشا کوئرالا، علی فضل اور چنکی پانڈے اہم کردار میں ہوں گے۔ ڈائرکٹر دیواکٹہ کے ڈائرکشن میں بنی یہ فلم 20 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ پرستھانم میں ایک دہے بعد منیشا کوئرالا اور سنجے دت ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں نے 2008 میں آئی فلم ’’محبوبہ‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ پرستھانم کے لک پوسٹر اور ٹیزرر پہلے ہی ریلیز کئے جاچکے ہیں۔ ٹیزر فائنس کو دمدار لگاتھا سنجے دت اس فلم میں بلدیو پرتاپ سنگھ کے رول میں دکھیں گے جو کہ ایک باہوبلی قائد ہے۔ جیکی شراف گینگسٹر بنے ہیں جیکی اور سنجے کی اس فلم میں کمسٹری دیکھنے کے لائق ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے خاص رول میں دکھیں گے۔ سنجے دت کے بیٹے کے رول میں علی فضل دکھائی دیں گے۔ سنجے دت کی یہ فلم 2010 میں آئی ساوتھ کی مووی پرستھانم کا ہندی ری میک ہے۔ فلم کے ڈائرکٹر دیوانے سیاست نیوز کو بتایا سال 2010 میں فلم ریلیز ہونے کے اگلے سال سے ہی سنجے اس پراجکٹ کو ہندی میں بنانا چاہ رہے تھے۔ اس دوران وہ جیل بھی گئے اور واپس آئے۔