کلکتہ : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سندیش کھالی میں حملے کے واقعہ کو لے کر کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ راشن بدعنوانی کی تحقیقات کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں پر گائوں والوں نے حملہ کیا اس کے نتیجے میں افسران زخمی ہوگئے ۔ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ میڈیا کے ذریعے انہیں معلوم ہوا کہ پولس نے ای ڈی اہلکاروں کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کی ہے ۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ہراساں کرنے کے لیے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لہٰذا عدالت اس معاملے میں مداخلت کرے ۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس جئے سین گپتا نے بدھ کو اس درخواست کی سماعت کے بعد مقدمہ درج کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ کیس کی سماعت رواں ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔