سنسکرت یونیورسٹی بل لوک سبھا میں پیش

   

نئی دہلی،11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) سنسکرت زبان کو فروغ دینے ، ثقافت اور مذہبی کتابوں سے متعلق تعلیم کے میدان میں اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کو فروغ دینے والی‘مرکزی سنسکرت یونیورسٹی بل 2019’ بدھ کے روز لوک سبھا میں پیش کی گئی۔فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نے یہ بل پیش کیا۔ بل کا مقصد سنسکرت کے تین ڈیمڈ یونیورسٹیوں راشٹریہ سنسکرت سنستھان، لال بہادر شاشتری راشٹریہ سنسکرت ودیاپیٹھ اور راشٹریہ سنسکرت ودیاپیٹھ کو مرکزی سنسکرت یونیورسٹی کے طور پر ترقی دینا ہے ۔اس یونیورسٹی کی تشکیل سے سنسکرت اور دھرم گرنتھ سے متعلق تعلیم کو گریجویشن، ڈاکٹریٹ ،پوسٹ ڈاکٹریٹ اور تحقیق کو فروغ دینا ہے ۔