سنکرانتی کے موقع پر عوام شہر سے گاؤں کو کورونا وائرس کے ساتھ پہونچے

   

اضلاع میں بھی وباء پھیلنے اور حیدرآباد دوبارہ کورونا ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل ہونے کا امکان
حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) سنکرانتی تہوار کے پیش نظر گریٹر حیدرآباد تقریباً آدھا خالی ہوگیا ہے ۔ لوگ تہوار منانے بڑے پیمانے پر پڑوسی آندھراپردیش کے علاوہ تلنگانہ کے آبائی گاؤں کو روانہ ہوگئے ہیں ۔ ملک میں کورونا کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ ماہرین نے کہا کہ آئندہ ہفتہ 10 دن میں تلنگانہ میں بھی کورونا کیسوں میں زبردست اضافہ ہوجائے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2 جنوری کو گریٹر حیدرآباد میں کورونا کیسیس کی تعداد صرف 212 تھی ۔ 5 جنوری کو بڑھ کر 979 ، 8 جنوری کو 1583 تک پہونچ گئی تھی تاہم عوام کے اپنے آبائی گاؤں کو روانہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ تین دن تک گریٹر حیدرآباد میں متاثرین کی تعداد گھٹ گئی ۔ 13 جنوری تک 1328 نئے کیس درج ہوئے ۔ گذشتہ 13 دن میں گریٹر حیدرآباد میں 12485 افراد کورونا متاثر ہوئے ۔ ڈاکٹرس اور ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر سے بڑے پیمانے پر لوگ گاؤں کو روانہ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد گھٹی ہے ۔ مگر اب اضلاع میں بڑے پیمانے پر کورونا کیسیس پھیلنے کا امکان ہے ۔ کیونکہ 70 فیصد سے زائد عوام Asymtomatic ( غیر علامتی ) ہے ۔ جنہیں بخار ، کھانسی ، سر اور بدن درد اور گلے میں خراش کی شکایتیں ہیں ۔ اس سے بھی بہت احتیاط کرنے اور ہوم کورنٹائن کرنے کی ضرورت ہے ۔ مگر سنکرانت ہندووں کا بہت بڑا تہوار ہے ۔ لوگ جوش و خروش سے اس تہوار کو مناتے ہیں ۔ خاندان کے تمام لوگ دوست و احباب اور مہمان سب متحد ہوجاتے ہیں۔ اس سے بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشاد ہیں ۔ اس کیلئے آبائی مقامات کو روانہ ہونے والے عوام کا بس اسٹانڈس ، ریلوے اسٹین پر ہجوم دیکھا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ٹرینوں اور بسوں میں عوام نے گنجائش سے زیادہ سوار ہوئے ہیں ۔ اس سے وباء تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو اپنے اپنے آبائی مقامات جانا تھا ۔ اس کی وجہ سے شہر کی آبادی بڑی حد تک گھٹ گئی باوجود اس کے جی ایچ ایم سی میں کیسیس میں ہونے والے اضافہ بھی تشویشناک ہے ۔ شہر سے لوگ سامان کے ساتھ وباء کو بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔ وہاں پانچ دن تا ایک ہفتہ تک قیام کریں گے اور دوبارہ حیدرآباد کو لوٹیں گے ۔ جس سے وباء پہلے شہر سے اضلاع پھر اضلاع سے شہر منتقل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ۔ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کو بھی شہر سے بڑے پیمانے پر لوگ پہونچے ہیں ۔ جہاں کورونا وائرس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان کے دوبارہ شہر لوٹنے پر گریٹر حیدرآباد کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل ہوجائے گا ۔ لہدا ڈاکٹرس اور ماہرین عوام کو کوویڈ قاوعد پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دے دی ہے ۔ ن