سنگاریڈی میں مسجد کی سنگ بنیاد تقریب کا انعقاد

   

سنگاریڈی ۔نعل صاحب گڈہ سنگاریڈی میں فیض با وزیر الحبراص کی صدارت میں حافظ مولانا غلام احمد قرشی اور حافظ وقاری محمد عبدالرزاق کے ہا تھوں مسجد فیضی شاہ و جامعہ فیضان انوار خالد محمد بن الحبریش مرحوم کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔اس سنگ بنیاد تقریب میں حافظ وقاری مولانا غلام احمد قرشی نقشبندی قلبہ کی حافظ وقاری محمد عبدالرزاق نے گلبوشی کی ۔ حافظ وقاری محمد شہباز احمد قادری کی قراء ت کلام پاک سے سنگ بنیاد تقریب کا آ غاز ہوا اور حافظ وقاری محمد عمیر نے ہدیہ نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی۔ بعد ازاں حافظ وقاری مولانا غلام احمد قرشی نقشبندی نے سلام پڑھا اور رقت انگیز دعا کی ۔حافظ وقاری قاضی محمد نواز الدین صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ اس موقع پرحافظ وقاری محمد عبدالجواد جیلانی ‘ حافظ و قاری محمد عبدالمجید امام و خطیب مسجد دیندارخان سنگاریڈی ‘ حافظ وقاری محمد معین‘حافظ وقاری شیخ مسیح الدین ‘ حافظ وقاری محمد سیف قریشی ‘ محمد معزصدر انتظامی کمیٹی بڑا قبرستان ‘محمد مظہر ‘ محمد حاجی علی ‘ محمد شکیل ‘ محمد سمیع ‘ شیخ کلیم الدین ‘ محمد معید کے علاوہ دیگر شہریان سنگاریڈی کی کثیر تعداد موجود تھی۔