سنگا ریڈی : سنگا ریڈی کے نعل صاحب گڈا میں کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے محکمہ صحت اور بلدیہ کی جانب سے جاری ویکسینیشن پروگرام اور شعور بیداری کے تحت گھر گھر جاکر ٹیکہ اندازی کی گئی اور کہا کہ عوام کو کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسینیشن دیا جا رہا ، عوام کو چاہئے کہ وہ ماسک کا استعمال کرے ۔ اس موقع پر الحاج محمد خواجہ نے محکمہ صحت بلدیہ رمیش سرکل انسپکٹر پولیس اور سوامی تحصیلدار کے علاوہ ضلع کلکٹر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکہ اندازی کے بعد بھی عوام کو چاہیے کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی فاصلہ رکھے ۔ ویکسینیشن پروگرام کے تحت عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ہی ٹیک اندازی کی جارہی ہے۔