سوئمنگ پول میں گرنے سے کمسن لڑکے کی موت

   

حیدرآباد۔/7 جون، ( سیاست نیوز) چندا نگر کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکا سوئمنگ پول میں گرکر فوت ہوگیا۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 5 سالہ ورشیت جو ٹیچر کالونی علاقہ کے ساکن شخص آدتیہ کرن کا بیٹا تھا 4 جون کو یہ لڑکا مقامی سوئمنگ پول گیا تھا جہاں وہ مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران ورشیت کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔