سوئیزر لینڈ کی قدیم سوئس رے کمپنی کی حیدرآباد میں سرمایہ کاری

   

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں کے ٹی آر کی شرکت ، کمپنی کے نمائندوں سے تبادلہ خیال
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے ورلڈ اکنامک فورم ( ڈبلیو ای ایف ) کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے سرمایہ داروں کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے واقف کرا رہے ہیں ۔ جس پر 160 سالہ قدیم انشورنس کمپنی سوئس رے تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے ۔ واضح رہے کہ برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کے ٹی آر ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے سوئزر لینڈ پہونچے ڈاوس میں جاری اس اجلاس میں کے ٹی آر مصروف ہے ۔ سوئس رے کمپنی کے نمائندوں نے کے ٹی آر سے ملاقات کی اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تفصیلی بات چیت کی ۔ سوئیزر لینڈ کو ہیڈ کوارٹر بنا کر سوئس رے کمپنی دنیا بھر میں 80 مقامات پر کام کرتی ہے ۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سوئس رے کمپنی نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بینکنگ اور فینانس کے شعبوں کے لیے حیدرآباد مرکز بن گیا ہے ۔ 160 سالہ قدیم کمپنی کا شاندار خیر مقدم کیا جائے گا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ جاریہ سال اگست سے سوئس رے کمپنی حیدرآباد سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردے گی ۔ حیدرآباد میں یہ کمپنی 250 افراد سے اپنے کام کا آغاز کرے گی ۔ ڈاٹا ، ڈیجیٹل صلاحیتوں ، پروڈکٹ ماڈلنگ ، رسک مینجمنٹ پر توجہ دی جائے گی ۔ کے ٹی آر نے سرمایہ کاری سے اتفاق کرنے والے سوئس رے کمپنی کے نمائندوں سے اظہار تشکر کیا ۔۔ ن