سوتیلی بیٹی کی عریاں تصاویر لینا کا شاخسانہ، باپ گرفتار

   

حیدرآباد۔ ناچارام پولیس نے بیٹی کی عریاں تصاویر کو محفوظ رکھنے والے باپ کو گرفتار کرلی۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ میں پولیس نے پہلے باپ کو حراست میں لیا تھا اور کورونا کے شبہ میں چھوڑ دیا تھا تاہم بعد میں چند روز بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی نے خود اپنے باپ کا لیاپ ٹاپ دیکھا۔ خاطی شخص شکایت کنندہ لڑکی کی والدہ کا دوسرا شوہر ہے اور لڑکی خاطی شخص کی سوتیلی بیٹی ہوتی ہے۔ پہلی بیوی کی موت کے بعد ریسٹورینٹ کے مالک اس شخص نے شکایت کرنے والی لڑکی کی والدہ سے دوسری شادی کی تھی اور یہ لڑکی اس خاتون کے پہلے شوہر کی بیٹی ہے۔ لیاپ ٹاپ میں جوان بیٹی کی عریاں تصاویر دیکھنے کے بعد حیرت کا شکار خاتون نے بیٹی کے ساتھ پہنچ کر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ ناچارم پولیس نے کارروائی کی۔