سوربھ نے ویٹنام اوپن بیاڈمنٹن مرد سنگلز خطاب جیت لیا

   

ہو چی منہ سٹی (ویت نام)، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) دوسری سیڈ ہندستان کے سوربھ ورما نے غیر سیڈ چین کے سن فئي شیانگ کو اتوار کو یہاں سخت مقابلے میں 21-12 17-21 21-14 سے شکست دے کر 75 ہزار ڈالر انعام رقم والے ویت نام اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مرد سنگلز خطاب جیت لیا۔دنیا کے 38 ویں نمبر کے کھلاڑی سوربھ نے خطابي مقابلہ ایک گھنٹے 12 منٹ میں جیتا۔ سوربھ نے اس جیت سے دنیا میں 68 ویں درجہ بندی کے شیانگ کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 3-0 پہنچا دیا۔ انہوں نے اسی سال چینی کھلاڑی کے خلاف حیدرآباد اوپن اور کینیڈا اوپن میں اپنے دونوں میچ جیتے تھے اور ویت نام میں ان کے خلاف جیت کی ہیٹ ٹرک بنا دی۔موجودہ قومی چمپئن سوربھ اس سال حیدرآباد اوپن اور سلووینیائی بین الاقوامی چمپئن شپ کا خطاب بھی جیت چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے اس کھلاڑی نے گزشتہ سال ڈچ اوپن اور کوریا اوپن کے خطاب بھی جیتے تھے ۔ سوربھ اب 24 سے 29 ستمبر تک کھیلے جانے والے کوریا اوپن ورلڈ ٹور سپر 500 کھیلیں گے جس کی انعام کی رقم چار لاکھ ڈالر ہے ۔سوربھ نے پہلے گیم میں 4-0 کی برتری بنائی اور بریک کے وقت وہ 11-4 سے آگے تھے ۔ وقفے کے بعد بھی انہوں نے فارم برقرار رکھی اورا سکور کو 15-4 کر دیا اور اس گیم کو 21-12 پر ختم کیا۔ دوسرے گیم میں سن نے واپسی کرتے ہوئے 8-0 کی برتری بنائی اور اس گیم کو 21-17 سے جیت لیا۔