سورت کی طالبہ کھنڈوالا نےNEET, JEE, AIIMS, JIPMER یکساں کامیاب کئے ‘ ایم آئی ٹی میں دماغی امراض پر ریسرچ کا عزم

,

   

سورت ۔ /23 جون (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے شہر سورت کی طالبہ استوتی کھنڈوالا نے تمام چاروں مسابقتی امتحانات
NEET, JEE, AIIMS, JIPMER
کو کامیاب کیا ہے ۔ انہوں نے
Massachusetts
انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے اسکالر شپ حاصل کرنے کے علاوہ دماغی امراض پر ریسرچ کرنے کے مضمون کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکہ کے اس اہم ادارے میں وہ دماغی امراض پر ریسرچ کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایم آئی ٹی سی 90 فیصد اسکالر شپ کی پیشکش کی گئی ہے ۔ 18 سالہ کھنڈوالا نے ایمس میں آل انڈیا دسواں رینک حاصل کیا ہے۔ جبکہ نیٹ میں انہیں 71 واں رینک ملا ۔ دیگر مسابقتی امتحان میں بھی وہ زیادہ نشانات کے ساتھ کامیاب ہوئی ہیں ۔ راجستھان بورڈ12 ویں کلاس امتحانات میں انہوں نے ٹاپ کیا ہے اور ان کا 98.8 فیصد ریزلٹ رہا ۔