نئی دہلی : ریا چکرورتی اور ان کے خاندان کو سپریم کورٹ کی جانب سے بڑی راحت ملی ہے، جس میں عدالت نے بامبے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں ریا، ان کے بھائی شووک چکرورتی اور ان کے والد لیفٹیننٹ کرنل اندر جیت چکرورتی کیخلاف سی بی آئی کے لک آوٹ سرکلر کو ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ریاست مہاراشٹرا کی جانب سے اس فیصلے کو چیلنج کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ درخواست محض اس لیے دائر کی گئی ؛کیوں کہ یہ معاملہ ایک ہائی پروفائل شخصیت سے متعلق تھا۔