سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نہیں قتل

   

داؤد گینگ سے تعلق۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دعویٰ
ممبئی۔ بالی ووڈ فلم اداکار سوشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل کیا گیا ہے اور اس قتل کا تعلق داؤد گینگ سے ہے ، اس طرح کا سنسنی خیز دعویٰ کرنے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ۔14 جون کو مشہور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کر نے کے بعد لگ بھگ ایک ماہ کے دوران کوئی نہ کوئی نئی بات اور نئے اندازے سامنے آتے رہے ہیں اور اس کی خودکشی مسلسل زیر بحث رہی ہے جس کے باعث یہ معاملہ ہر روز سرخیوں میں رہا ہے ۔ اور اب ایک اطلاع کے مطابق سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ کیا رخ اختیار کرتا ہے اس پر سب کی نظاہیں لگی ہیں۔