سوشیل میڈیا پر ایغور مسلمانوں کو جیل منتقل کرنے کے دعوی پر مشتمل وائیرل ویڈیو

,

   

پچھلے کچھ دنوں سے سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائیرل ہورہا ہے جس میں کہاجارہا ہے کہ ”چین میں ایغور مسلمانوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر جیل منتقل کیاجارہا ہے“۔

چین کے صوبہ زنچیانگ میں ایغور مسلمانوں پر وہاں کی چینی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ایغور مسلمانوں کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کمیروں کی تنصیب سے لے کر مساجد میں نمازادا کرنے سے مسلمانوں کو روکنے‘ انہیں تحویلی مراکز میں قید کرنے کے واقعات ائے دن منظرعام پر آتے رہتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے بھی ایغور مسلمانوں پر مظالم کی خبروں پر چین سے وضاحت مانگی ہے جبکہ امریکہ نے ایغور مسلمانو ں پر چینی حکام بالخصوص فوج کے مظالم کی خبروں پر شدید برہمی ظاہر کی ہے۔

سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہورہے ویڈیو آنکھوں پر پٹی باندھ کر کچھ لوگوں کو لائے جاتے ہوئے چینی پولیس دیکھائی دے رہی ہے اور دعوی کیاجارہا ہے کہ یہ ایغور کے مسلمان ہیں جنھیں جیل کو منتقل کیاجارہا ہے اور ان کے لئے دعاء کریں“۔