سوناکشی پولیس عہدیدار کے کردار میں

   

مبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ویب سیریز دہاڑ 12 مئی کو ریلیز ہوگی۔ سوناکشی سنہا او ٹی ٹی پر ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ ان کی پہلی ویب سیریز دہاڑ 12 مئی کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سوناکشی ویب سیریز دہاڑ میں پولیس افسرکے کردار میں نظر آئیں گی۔امیزون پرائم اور سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس ویب سیریزکی پہلی جھلک شائع کی ہے۔اس میں سوناکشی سنہا ایک سخت پولیس افسرکے انداز میں نظر آرہی ہیں۔ اس ویب سیریز میں وجے ورما سوناکشی سنہا کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔