سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی نوٹسیں انتقامی کارروائی

   

کانگریس خوفزدہ نہیں ہوگی، ریونت ریڈی اورسی ایل پی لیڈر کا شدید ردِ عمل
حیدرآباد۔یکم جون، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے نوٹس کی اجرائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو نوٹس دینا ملک میں انتقامی سیاست کی بدترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ریونت ریڈی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اور مختلف ریاستوں میں بی جے پی حکومتیں فکر مند ہیں کہ انہیں اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ کانگریس پارٹی مودی حکومت کی انتقامی کارروائی کا مقابلہ کرے گی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو نوٹس کی اجرائی کے ذریعہ اپنی گھٹیا سیاست کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کی جانب سے کی گئی خانگی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گزشتہ 8 برسوں سے اسے برقرار رکھا گیا ہے۔ سونیا گاندھی، راہول گاندھی کو نوٹس کی اجرائی قابل مذمت ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ نوٹس کی اجرائی سے کانگریس کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور پارٹی اس کا پوری شدت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی خاندان نے ملک کیلئے دو عظیم قربانیاں دی ہیں۔ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے ملک کی سلامتی کیلئے جان قربان کردیں۔ دونوں دہشت گرد کارروائیوں کا شکار ہوئے۔ر