سونیا گاندھی کا راجیہ سبھا کیلئے پرچہ داخل

,

   

جے پور: سونیا گاندھی نے راجستھان سے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے کانگریس امیدوار کے طور پر آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سابق صدر کانگریس نے اسمبلی میں ریٹرننگ آفیسر مہاویر پرساد شرما کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ اس موقع پر راہول گاندھی، پرینکا گاندھی موجود تھے۔

راجیہ سبھا کیلئے مختلف پارٹیوں کی نامزدگیاں
نئی دہلی : کانگریس نے پارٹی کے ٹریژر راجے ماکن اور سینئر لیڈر رینوکا چودھری کے بشمول چھ لوگوں کو راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے ۔پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے چہارشنبہ کو بتایا کہ صدر پارٹی ملک ارجن کھرگے نے ان لیڈروں کی امیدواری کی سفارش کی ہے۔ پارٹی نے کرناٹک سے ماکن، سید ناصر حسین اور جی سی چندر شیکھر کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔مدھیہ پردیش سے اشوک سنگھ اور تلنگانہ سے رینوکا چودھری اور ایم انیل کمار یادو کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے آج پارٹی نے چار دیگر ر افراد کو راجیہ سبھا کے امیدواروں کے طور پر نامزد کیا، جن میں راجستھان سے پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، بہار سے اکھلیش پرساد سنگھ، ہماچل پردیش سے ابھیشیک سنگھوی اور مہاراشٹرا سے چندرکانت ہنڈور شامل ہیں۔
ll بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا گجرات سے راجیہ سبھا کے رکن بنیں گے جبکہ مہاراشٹرا کے سابق کانگریس چیف منسٹر اشوک چوان کو پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے ، جو منگل کوبی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج ایک بیان میں مہاراشٹرا اور گجرات سے جملہ 7امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ گجرات سے نڈا کے علاوہ گووند بھائی ڈھولکیا، مینک بھائی نائک اور جسونت سنگھ سلام سنگھ پرمار اور مہاراشٹرا سے چوان، مسز میدھا کلکرنی اور ڈاکٹر اجیت گوپچھڑیکر کو راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا گیا ہے ۔ بی جے پی نے مرکزی وزراء اشونی ویشنو اور ایل مروگن کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا ہے۔بی جے پی نے آج مدھیہ پردیش اور اڈیشہ سے دو سالہ راجیہ سبھا انتخابات کیلئے 5 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔
جس میں ان دو مرکزی وزراء کے نام شامل ہیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے ۔

اور کے سی وینوگوپال، سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور اپوزیشن لیڈر تکارام جولی وغیرہ ان کے ہمراہ تھے ۔اس سے قبل سونیا گاندھی نے کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں بھی حصہ لیا ۔ میٹنگ میں کانگریس لیڈروں نے سونیا گاندھی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈوٹاسرا نے کہا کہ پارٹی راجیہ سبھا کیلئے سونیا کی نامزدگی داخل کرنے سے بہت پرجوش ہے ۔ اس سے کانگریس کے حوصلے بلند ہوں گے اور راجیہ سبھا میں ان کے داخلے سے پارٹی کو کافی تقویت ملے گی۔ پارٹی راجستھان میں آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ان کی اور پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے کی قیادت میں کام کرکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ واضح رہے کہ سونیا گاندھی اس وقت رائے بریلی سے لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ ہیں۔