سونیا گاندھی کی ای ڈی میں طلبی کے خلاف گاندھی بھون میں ستیہ گرہ احتجاج

   

گوڈسے کے وارثوں کی جانب سے گاندھی کے وارثوں کو ہراساں کرنے کا الزام ، محمد علی شبیر و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو ای ڈی میں طلبی کے خلاف گاندھی بھون میں بطور احتجاج ستیہ گرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اے آئی سی سی سکریٹری انچارج تلنگانہ امور بوس راجو ، ٹی پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹس انجن کمار یادو ، مہیش کمار گوڑ سابق صدور پردیش کانگریس کمیٹی وی ہنمنت راؤ ، پنالہ لکشمیا ، سی ایل پی قائد ملو بٹی وکراماک ، کے جانا ریڈی ، پی اے سی کنوینر محمد علی شبیر ، تادیبی کمیٹی کے صدر نشین جی چناریڈی ٹی پی سی سی خازن سدرشن ریڈی ، سینئیر وائس پریسیڈنٹس ملو روی ، وی نریندر ریڈی ، دامودھر ریڈی ، انیل یادو ، تشہیری کمیٹی کے کنوینر عظمت اللہ حسینی کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ۔ کانگریس کے قائد وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ اگر سازش کے تحت سونیا گاندھی کو جیل بھیجا جاتا ہے تو ملک آگ کی لپیٹ میں آجائے گا ۔ انہوں نے بی جے پی کے قائد سبرامنیم سوامی کو ایک بلیک میلر قرار دیا ۔ کانگریس کی رکن اسمبلی ستیا اکا نے خطاب کرتے ہوئے ساورکر اور گوڈسے کے وارثوں کی جانب سے گاندھی کے وارثوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں و پریشان کرنے کا الزام عائد کیا ۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کا سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ۔ کانگریس کے سینئیر قائد محمد علی شبیر نے ملک کے لیے قربانیاں دینے والے خاندان کو پریشان کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مکت بھارت کی ضرورت پڑ گئی ہے ۔ کانگریس پارٹی نے ملک کی آزادی کے لیے کئی قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے جی ایس ٹی کے ذریعہ غریب عوام پر اضافی مالی بوجھ عائد کردینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی ہر محاذ پر ناکام ہوگئے ۔ حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے جارہے ہیں ۔ دوسرے قائدین نے بھی ستیہ گرہ سے خطاب کیا ۔۔ ن